انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہو گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 22 پیسے کمی سے 283 روپے 33 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 8 پیسےکی کمی دیکھی گئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔