رابی پیر زادہ کی جانب سے بنائی گئی مریم نواز کی پینٹنگ آخر کار بک گئی ، خریدار کون ہے ؟ جانئے 

رابی پیر زادہ کی جانب سے بنائی گئی مریم نواز کی پینٹنگ آخر کار بک گئی ، خریدار ...
رابی پیر زادہ کی جانب سے بنائی گئی مریم نواز کی پینٹنگ آخر کار بک گئی ، خریدار کون ہے ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )سابق معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ کی جانب سے بنائی گئی ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کی پینٹنگ آخر کار فروخت ہو گئی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے سوشل میڈیا سٹار اور یو ٹیوبر یاسر شامی کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور آخر کار رابی پیر زادہ کو دوسال کے بعد مریم نوازشریف کی پینٹنگ کا خریدار مل گیا ہے ۔ مریم نواز کی پینٹنگ فروخت ہونے کی خبر رابی پیر زادہ نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”آخر کار مریم نواز کے ایک فالور نے پینٹنگ خرید لی ہے ، آج ہمارے بچے اور خواتین اپنی عیدی لے کر گھر جائیں گے ، انشاءاللہ، میرا آرٹ میرے اللہ کے بندوں کی مدد کیلئے ہے ۔“

رابی پیر زادہ کی بنائی گئی پینٹنگ خریدنے والے شخص کا نام ’ عرفان ‘ ہے اور وہ ن لیگ کے سپوٹرراور مریم نواز کے فالور ہیں ۔ عرفان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ تصویر کسی کو تحفے میں دینے کیلئے خریدی ہے اور جس کو تحفہ کرنی ہے وہ شخصیت ن لیگ کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کے بیٹے فیصل سیف کھوکھر ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ میں نے یہ پینٹنگ 1.5 لاکھ روپے میں خریدی ہے ۔

سیف الملوک کھوکھر کے بیٹے فیصل سیف کھوکھر نے عرفان کی جانب سے پینٹنگ کا تحفہ ملنے کے بعد اس کے ساتھ تصویر بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

مزید :

قومی -تفریح -