سینکڑوں قسطوں پر محیط ڈرامہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں سمرتی ایرانی کو کتنا معاوضہ ملتا تھا؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

سینکڑوں قسطوں پر محیط ڈرامہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں سمرتی ایرانی ...
سینکڑوں قسطوں پر محیط ڈرامہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں سمرتی ایرانی کو کتنا معاوضہ ملتا تھا؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا
سورس: Instagram/smritiiraniofficial

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ٹی وی اداکارہ سمرتی ایرانی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر لوک سبھا کی رکن ہیں اور اب ایک متمول زندگی گزار رہی ہیں تاہم آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ جس ڈرامہ سیریل سے انہیں شہرت ملی تھی، اس میں وہ محض 1800روپے روزانہ کے معاوضے پر کام کرتی تھیں۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سمرتی ایرانی نے ایکتا کپور کے ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ سے شہرت پائی تھی۔ اس ڈرامے میں انہوں نے تلسی کا کردار نبھایا تھا۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سمرتی ایرانی نے بتایا کہ اپنے اداکاری کے کیریئر میں انہیں بہت مالی مشکلات کا سامنا رہا۔

وہ بتاتی ہیں کہ ”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے دنوں میں میں سٹار نہیں لگتی تھی بلکہ میرا حلیہ کسی ٹیکنیشن جیسا ہوتا تھا۔ مجھے 1800روپے روزانہ ملتے تھے۔ جب میری زوبین سے شادی ہوئی، ہمارے پاس صرف 30ہزار روپے تھے۔ میں آٹو رکشے پر شوٹنگ کے لیے جاتی تھی اور میرا میک اپ آرٹسٹ اس پر شرم محسوس کرتا تھا۔وہ کہتا تھا کہ وہ گاڑی پر آتا ہے اور ڈرامے کے اہم ترین کرداروں میں سے ایک کردار نبھانے والی اداکارہ آٹو پر آتی ہے، جس پر وہ شرم محسوس کرتا ہے۔“

انہوں نے مزید بتایا کہ ”ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکار سیٹ پر کھاتے پیتے تھے مگر ٹیکنیشنز اور دیگر عملے کو سیٹ پر کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوتی تھی کیونکہ پروڈیوسر شوبھا کپور کو خدشہ رہتا تھا کہ اس سے فرنیچر خراب ہو گا۔ کئی بار تو 12سے 15گھنٹے کی شفٹ ہوتی اور وہ تمام لوگ بھوکے پیاسے کام کرتے تھے۔جو لڑکے لڑکیاں اداکاروں کو چائے اور کھانے کی چیزیں دے رہے ہوتے ، خود بھوکے ہوتے تھے۔

واضح رہے کہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ بھارتی ٹی وی انڈسٹری کا طویل ترین ڈرامہ تھا جو 1ہزار 833اقساط پر جا کر کہیں ختم ہوا۔ 

مزید :

تفریح -