سعودی عرب میں موجود کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کی زندگی کس طرح گزررہی ہے؟ خود ہی دنیا کو بتا دیا

سعودی عرب میں موجود کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کی زندگی کس طرح گزررہی ہے؟ ...
سعودی عرب میں موجود کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کی زندگی کس طرح گزررہی ہے؟ خود ہی دنیا کو بتا دیا
سورس: Instagram/cristiano

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹ بال کلب النصر کے ساتھ معاہدہ ہونے کے بعد سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگوئز، جو پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہیں، بھی ان کے ساتھ سعودی عرب میں انتہائی لگژری زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ جارجینا روڈریگوئز نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سعودی عرب میں زندگی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رہتے ہوئے وہ ایسا محسوس کر رہی ہیں جیسے جنت زمین پر اتر آئی ہو۔
جارجینا روڈریگوئز نے اپنے اس انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں خود کو بہت محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے النصر کلب کے لیے کھیل رہے ہیں جبکہ جارجینا کو سعودی عرب کے برانڈز نے اپنی مصنوعات کی ماڈلنگ کے لیے ہائر کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں معروف سعودی پرفیوم برانڈ ’Laverne‘ کی تشہیری مہم سائن کی ہے۔
اسی مہم کے سلسلے میں ان کا ویڈیو انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنا تعارف کراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”مرحبا! میں جارجینا ہوں۔“ اس کے بعد وہ سعودی ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”میں یہاں خود کو بہت محفوظ محسوس کرتی ہوں اور مجھے یہاں کی خاندانی اقدار بے حد پسند آئی ہیں۔“

مزید :

کھیل -تفریح -