ہم خجل خوار ہوسکتے ہیں تو ریٹائرڈ فوجی افسران سے سوال کیوں نہیں پوچھے جا سکتے ؟ خواجہ آصف ایک بار پھر کھل کر بول پڑے

ہم خجل خوار ہوسکتے ہیں تو ریٹائرڈ فوجی افسران سے سوال کیوں نہیں پوچھے جا سکتے ...
ہم خجل خوار ہوسکتے ہیں تو ریٹائرڈ فوجی افسران سے سوال کیوں نہیں پوچھے جا سکتے ؟ خواجہ آصف ایک بار پھر کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ججوں کے خط پر تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کو اسمبلی میں طلب کیا جاسکتا ہے، ہم خجل خوار ہوسکتے ہیں تو ریٹائرڈ فوجی افسران سے سوال کیوں نہیں پوچھے جا سکتے ،جنرل (ر) باجوہ نے مجھے پیغام بھجوایا میں تمہارے ساتھ یہ کردوں گا، پہلے بھی جنرل (ر) باجوہ نے ہی مجھے اندر کروایا تھا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی  ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں کیا ۔ پروگرام میں چیئرمین  تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا  کہ سیاست اور عدالتی معاملات میں خفیہ اداروں کی مداخلت روکنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ حکمت عملی بنانی ہوگی۔   بیرسٹر گوہر خان نے   فیض حمید کیخلاف انکوائری کی حمایت بھی  کردی۔