سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے حکومت مراعات دے: صنعتکاروں کا مطالبہ

سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے حکومت مراعات دے: صنعتکاروں کا مطالبہ
سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے حکومت مراعات دے: صنعتکاروں کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے مالی سال کے حوالے سے صنعتکاروں کاکہناہے کہ بجٹ میں سرمایہ کاری اور صنعتکاری میں اضافے کے لیے حکومت کو پرکشش مراعات کے ساتھ خصوصی اقدامات بھی کرنے ہوں گے ۔ملکی مجموعی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاری میں پچاس فیصدتک کمی ریکارڈکی گئی ہے جبکہ مقامی سرمایہ دار بھی بیرون ملک جارہے ہیں ۔ سرمایہ کاروں کاکہناہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت سرمایہ کاروں کو ریلیف دینے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔ نئی صنعتیں لگانے کے لیے حکومت سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے ۔ماہرین کے مطابق حکومت کو معاشی بحران کا سامناہے ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکومت کے لیے بجٹ کی تیاری میں بڑامسئلہ ہوسکتاہے۔

مزید :

بزنس -