موسمی تبدیلی سے زراعت بھی متاثر، پشاور میں تحقیقاتی مرکزقائم کیا جائے گا

موسمی تبدیلی سے زراعت بھی متاثر، پشاور میں تحقیقاتی مرکزقائم کیا جائے گا
موسمی تبدیلی سے زراعت بھی متاثر، پشاور میں تحقیقاتی مرکزقائم کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)موسم میں تغیرات کے باعث زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح زراعت کا شعبہ بھی بری طرح متاثرہوا ہے جس پرمزید تحقیق کے لیے پشاور کی زرعی یونیورسٹی میں تحقیقاتی مرکز قائم کرنے کااعلان کردیاگیاہے۔موسم میں تغیرات کے باعث پشاورمیں اسی حوالے سے یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاورمیں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ، جاپان ، چین اور بھارت کے زرعی ماہرین شرکت کی۔کا نفرنس میں شامل چیئرمین توشیبا یونیورسٹی جاپان کینیو اسوڈانے بتایا کہ موسمی تبدیلی کے باعث خلا میں مختلف خطرنا ک گیسز جمع ہورہی ہیں اور زیر زمین پانی بھی آلودہ ہورہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ہرملک اورخطہ مختلف ہے مگر ہم ان کے ساتھ تعاون کررہے ہیںتاکہ یہ مسئلہ حل کیا جا سکے۔زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بتایا کہ موسمی تبدیلی کے باوجود فصلوں کی پیداورار کو بہتر بنانا ہوگا، موسمی تبدیلیوں کو جانچنے کے لیے پشاورمیں تحقیقانی مرکز بنا یا جائے گا جس کے لیے بجٹ منظورہوگیا ہے اور مرکز کے قیام سے اس تبدیلی کے باوجود اس پر کنٹرول پانے میں مدد ملے گی۔