نیپرا کی اپریل کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے اپریل کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے ستانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مدمیں کیاگیاہے تاہم کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اِس اضافے سے مستثنیٰ ہوگی۔