پہلے طیارے،پھر بھوجا پر پابندی لگ گئی

پہلے طیارے،پھر بھوجا پر پابندی لگ گئی
پہلے طیارے،پھر بھوجا پر پابندی لگ گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن نے بھوجا ائیر پر پابندی لگا دی ہے کہ جب تب کمپنی تین طیارے پورے نہیں کر لیتی تب تک سروس کی اجازت نہیں ہو گی۔ جیو نیوزکے مطابق قومی ایوی ایشن پالیسی کے تحت اندرون ملک آپریشن کیلئے تین سے کم طیارے استعمام کرنےپر ایئرلائن پر پابندی ہوتی ہے،بھوجا ایئرطیارے حادثے کےبعدبھوجا ایئر کے پاس صرف تین طیارے رہ گئے تھے جس پر سٹار ایوی ایشن سے حاصل کیے گئے ڈی نائن طیارے کو واپس کردیا تھا جس کی وجہ سے بھوجا ایئرکے پاس صرف دو طیارے رہ گئے اور وہ صرف لاہور کیلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے تھے۔وزارت دفاع نےاس کا نوٹس لیتے ہوئےبھوجا ایئر لائن پر پابندی عائد کردی ہے ، جس پر بھوجا ایئرنے اپنا آپریشن بند کردیا ہے۔بھوجا ایئر ذرائع کے مطابق بھوجا ایئر کے پاس آئندہ چند روز میں دو طیارےآنےکےبعداس پابندی سے مستثنیٰ ہوجائیں گے اور آپریشن دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا۔

مزید :

بزنس -