سندھ میں اعلی شخصیات کی سیکیورٹی کےلئے الگ فورس بنے گی

سندھ میں اعلی شخصیات کی سیکیورٹی کےلئے الگ فورس بنے گی
سندھ میں اعلی شخصیات کی سیکیورٹی کےلئے الگ فورس بنے گی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں اعلیٰ شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے سپیشل یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جدید تربیت یافتہ اہلکار لئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت وزیراعلیٰ ہاو¿س میں ہونے والے اجلاس میں اس سپیشل سیکیورٹی یونٹ کی منظوری دی گئی۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق وی وی آئی پی اور وی آئی پیزکیلئے یہ خصوصی فورس قائم کی جارہی ہے جس میں ابتدائی طور پر اس فورس کیلئے پولیس کے مختلف یونٹس سے 1435اہلکار لئے جائیں گے اور آئندہ مالی سال میں نئی بھرتی بھی کی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کیلئے نئی مالی سال کے بجٹ میں جدید اسلحہ، گاڑیوں اور جدید آلات کیلئے خصوصی فنڈ مختص کیا جائے گا۔

مزید :

کراچی -