نیٹو کے ذمے پورٹ قاسم کے چارارب روپے

نیٹو کے ذمے پورٹ قاسم کے چارارب روپے
نیٹو کے ذمے پورٹ قاسم کے چارارب روپے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹو کنٹینرز پر ڈیمرج اور کرایے کی مد میں رقم کا حجم چار ارب روپے پہنچ گیا ہے۔ جیو نیو ز کے مطابق کراچی پورٹ کی جانب سے ڈیمرج کی رقم دو ارب روپے ہو گئی ہے جبکہ پورٹ قاسم پر رکھے نیٹو کنٹینرز پر ڈیمرج تقریبا ایک ارب روپے کا تخمینہ ہے ۔کسٹم بانڈڈ کیریرز ایسو سی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ٹرکوں پر رکھے کنٹینرز کا کرایہ اور دیگر خرچ پہلے ہی ایک ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے ۔ امکان ہے کہ حکومت امریکہ سے مذاکرات میں اس رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

مزید :

بزنس -