کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 14شدت پسندہلاک

کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 14شدت پسندہلاک
کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 14شدت پسندہلاک

  

کرم ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں14 شدت پسند ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اورکزئی اور کرم ایجنسی کے علاقے زارا ہیڈ اور پارا چمکنی میںسیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کے ذریعے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں چودہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔یادرہے کہ وسطی کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں تین ہفتوں سے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

مزید :

کرّم -اہم خبریں -