امریکہ کی خیبرپختونخواہ اسمبلی کو سلامی۔۔ ۔شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، چارافراد جاں بحق

امریکہ کی خیبرپختونخواہ اسمبلی کو سلامی۔۔ ۔شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، ...

پاکستان کا ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار، حملے میں طالبان کمانڈرولی الرحمان ماراگیا: غیر ملکی خبررساں ایجنسی

امریکہ کی خیبرپختونخواہ اسمبلی کو سلامی۔۔ ۔شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ، چارافراد جاں بحق

  

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ اسمبلی کے پہلے روز ہی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے،پاکستان نے ڈرون حملوں کو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے ہلاکتوں پر تشویش کااظہار کیاہے۔ ذرائع کے مطابق میران شاہ کے علاقے چشمہ گاو¿ں کے نزدیک امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گھر پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔میران شاہ میں کرفیو کے باعث امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈرولی الرحمان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ رحیم اللہ یوسف زئی کے مطابق طالبان ذرائع میں بھی کمانڈر کی ہلاکت کی افواہ گردش کررہی ہے تاہم تصدیق نہیں ہوسکی ۔ ڈرون حملوں کے بعدبھی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس پر علاقے میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ دفترخارجہ نے ڈرون حملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حملے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ، حملوں میں بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں ، امریکی ڈرون حملے ملکی سلامتی اور قومی خودمختاری کے خلاف ہیں ۔ یاد رہے کہ بدھ کو خیبرپختونخواہ اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ہوا، صوبے کی اکثریتی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے اورعمران خان بارہا ڈرون طیاروں کو گرانے کا دعویٰ کرچکے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -