تین خلابازوں کو لے کر روسی خلائی راکٹ عالمی خلائی سٹیشن روانہ

تین خلابازوں کو لے کر روسی خلائی راکٹ عالمی خلائی سٹیشن روانہ
تین خلابازوں کو لے کر روسی خلائی راکٹ عالمی خلائی سٹیشن روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آستانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قزاقستان سے روسی خلائی راکٹ تین خلانوردوں کو لے کربین الاقوامی خلائی سٹیشن روانہ ہو گیا۔ روس کا خلائی جہاز سویوز قزاقستان میں واقع خلائی اڈے بیکا نور سے روس ، امریکہ اور اٹلی کے خلابازوں کو لے کر روانہ ہوا۔ تینوں خلاباز بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر چھ ماہ قیام کریں گے، راکٹ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے دو دن کے روایتی راستے کے بجائے شارٹ کٹ استعمال کرتے ہوئے چھ گھنٹوں میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچے گا۔ مشن کے دوران خلا باز روسی ملٹی پرپز لیبارٹری ماڈیول کو نصب کرنے کے لیے پانچ بار خلا میں چہل قدمی کریں گے۔