نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ میں مالی امداد کیلئے پاکستان اور چین کا معاہد ہ طے پاگیا

نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ میں مالی امداد کیلئے پاکستان اور چین کا معاہد ...
نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ میں مالی امداد کیلئے پاکستان اور چین کا معاہد ہ طے پاگیا

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے معاہدے پر دستخط ہو گئے جس کے تحت چین کا ایگزم بینک منصوبے کی تکمیل کیلئے چوالیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر دے گا۔ذرائع کے مطابق چین کا ایگزم بینک قومی اہمیت کے حامل 969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے نیلم جہلم پراجیکٹ کیلئے 448ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ اس مقصد کے لیے چین کے ایگزم بنک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ آزاد جموں و کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کیا جا رہا ہے، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

بزنس -