چوہدری نثار کو ”رحمان ملک“ اور سردار ایازصادق کو قومی اسمبلی کاسپیکر بنانے کا فیصلہ

چوہدری نثار کو ”رحمان ملک“ اور سردار ایازصادق کو قومی اسمبلی کاسپیکر بنانے ...
چوہدری نثار کو ”رحمان ملک“ اور سردار ایازصادق کو قومی اسمبلی کاسپیکر بنانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار علی خان کو وزیرداخلہ اور ایازصادق کو قومی اسمبلی کا سپیکر بنانے کافیصلہ کرلیا جبکہ وزارت خارجہ کا قلمدان فی الحال میاں نواز شریف کے پاس ہی رہے گا۔ لیگی ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ ڈپٹی سپیکر بلوچستان سے لیاجائے گا۔ شاہد خاقان عباسی کو وزیر دفاع یا وزیر تجارت، خواجہ سعدرفیق کو وزیر ریلوے، احسن اقبال کو وزیرخزانہ ، بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سابق سفیر طارق فاطمی کو مشیر برائے وزارت خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -