عوامی نیشنل پارٹی نے سینٹ میں اپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے کیلئے درخواست دیدی

عوامی نیشنل پارٹی نے سینٹ میں اپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے کیلئے درخواست دیدی
عوامی نیشنل پارٹی نے سینٹ میں اپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے کیلئے درخواست دیدی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے سینٹ میں اپوزیشن نشستوں کی الاٹمنٹ کیلئے درخواست اور امن وامان کی صورتحال پر تحریک التواءجمع کرادی ہے ۔ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر حاجی عدیل ، زاہدخان اور افراسیاب خٹک کی طرف سے جمع کرائی درخواست میں اپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے کی استدعا کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر وہ روز کے حکومتی معاملات پر نظر رکھیںگے ۔ عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی اور خیبرپختونخواہ میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق سینٹ میں تحریک التواءبھی جمع کرائی ۔ یادرہے کہ سینٹ میں اے این پی کے اراکین کی تعداد 12ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -