ایف بی آر کے نام پر نادہندگان کو کی گئی ای میلز جعلی ہیں، ای میلز میں بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات نہیں مانگتے: ایف بی آر

ایف بی آر کے نام پر نادہندگان کو کی گئی ای میلز جعلی ہیں، ای میلز میں بینک ...
ایف بی آر کے نام پر نادہندگان کو کی گئی ای میلز جعلی ہیں، ای میلز میں بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات نہیں مانگتے: ایف بی آر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نادہندگان کو ملنے والی جعلی ای میلز کا نوٹس لے لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ ای میلز جعلی ہیں، ایف بی آر ای میلز کے ذریعے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق معلومات حاصل نہیں کرتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ نادہندہ افراد کو ایف بی آر کی جانب سے ای میلز موصول ہوئیں جن میں ان کے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق معلومات دینے کا کہا گیا تھا جبکہ یہ ای میلز ایف بی آر کی ویب سائٹ کے ذریعے ہی کی گئی تھیں۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ فراڈ کرنے والے کچھ افراد ایف بی آر کی ویب سائٹ کے ذریعے نادہندگان کو جعلی ای میلز کر رہے ہیں، ایف بی آر کے نام پر استعمال کیا جانے والا یہ ای میلcustomerservice@fbr.gov.pk جعلی ہے، ایف بی آر کبھی ویب سائٹ یا ای میل کے ذریعے بینک اکاﺅنٹ کی معلومات نہیں پوچھتا۔

مزید :

اسلام آباد -