بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ غوث بخش باروزئی نے بیورو کریسی کے رویے کے خلاف مستعفی ہونے کافیصلہ کر لیا

بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ غوث بخش باروزئی نے بیورو کریسی کے رویے کے خلاف ...
بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ غوث بخش باروزئی نے بیورو کریسی کے رویے کے خلاف مستعفی ہونے کافیصلہ کر لیا

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ غوث بخش باروزئی نے بیورو کریسی کے رویے کے خلاف مستعفی ہونے کافیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ انہیں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلانے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے جس پر انہوں نے مستعفی ہونے کافیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعلیٰ گورنر کو بھجواتا ہے لیکن بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلانے وقت مجھے بائی پاس کیا گیا اور بیورو کریسی نے اجلاس بلانے کی سمری خود سے گورنر کو ارسال کی۔ نگران وزیراعلیٰ غوث بخش باروزئی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ نے بیورو کریسی کے رویے کے خلاف مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -