ایم کیو ایم کے کارکنوں کو اغواءکے بعد قتل کیا جا رہا ہے، حکومت فوری نوٹس لے: حیدر عباس رضوی

ایم کیو ایم کے کارکنوں کو اغواءکے بعد قتل کیا جا رہا ہے، حکومت فوری نوٹس لے: ...
ایم کیو ایم کے کارکنوں کو اغواءکے بعد قتل کیا جا رہا ہے، حکومت فوری نوٹس لے: حیدر عباس رضوی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماءحیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ اجمل بیگ کے بعد ایم کیو ایم کے مزید تین کارکنان کو قتل کر دیا گیا ہے، نگران حکومت ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا فوری نوٹس لے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ سادہ لباس اہلکار ایم کیو ایم کے کارکنوں کو اغواءکر رہے ہیں جس کے بعد انہیں تشدد کر کے ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناظم آباد بلاک چھ میں ایم کیو ایم کے کارکن سرفرار کو قتل کر دیا گیا، 28 مئی کو علی گڑھ میں ایم کیو ایم کے کارکن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج اجمل بیگ کو سادہ لباس اہلکار وں نے مسجد سے اٹھایا اور دوران حراست تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بربریت کا رقص جاری ہے اور بلوچستان جیسی صورتحال کراچی میں پیدا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سختی سے نوٹس لے۔

مزید :

کراچی -