ایم کیو ایم کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ
ایم کیو ایم کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

  

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ فیصلہ ایم کیو ایم کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیاہے۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق قومی اسمبلی میںڈاکٹر فاروق ستار پارلیمانی لیڈر اور رشید گوڈیل ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہو نگے جبکہ فیصل سبز وار ی صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور خواجہ اظہارالحسن ڈپٹی پارلیمانی لیڈ رہونگے۔متحدہ قومی موومنٹ وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب میں بھی حصہ لے گی اور سید سردار احمد وزار ت اعلیٰ سندھ کے امیدوار ہو نگے۔

مزید :

کراچی -