ہوائی مسافر ’موت کا فرشتہ‘ منزل تک پہنچائے گا

ہوائی مسافر ’موت کا فرشتہ‘ منزل تک پہنچائے گا
ہوائی مسافر ’موت کا فرشتہ‘ منزل تک پہنچائے گا

  

 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان کی ایوی ایشن اتھارٹی نے تجویز دی ہے کہ تین گھنٹوں سے زیادہ طویل پروازوں کے دوران پائلٹ چالیس منٹ کے لیے سو جائیں۔ اخبار "ٹائمز آف انڈیا" کے مطابق دو پائلٹوں کو باری باری کیبن میں سونے کی اجازت دی جائے گی۔ جب ایک پائلٹ سو رہا ہے تو عملے کے اراکین کو ہر بیس منٹ بعد چیک کرنا ہوگا کہ کہیں دوسرا پائلٹ بھی سو نہ جائے۔ پائلٹوں کو پرواز کے آسان ترین حصہ کے دوران سونے کی اجازت دی جائے گی۔ پرواز شروع کرنے اور زمین پر اترنے کے وقت دونوں پائلٹوں کو جا گنا ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکہ، مغربی یورپ اور کینیڈا میں پائلٹوں کو پرواز کے دوران سونے کی اجازت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -