غوث علی شاہ کو سندھ کا گورنر مقرر کیے جانے کا امکان
لاہور ( نواز طاہر سے) سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید غوث علی شاہ کو سندھ کا گورنر مقرر کیا جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق غوث علی شاہ کو میاں نواز شریف کی ذاتی خواہش پر گورنر بنایا جائے گا ۔ یاد رہے کہ نوازشریف حکومت پر ’مشرف حملے ‘ کے بعد جب بہت سے لوگ ان کا ساتھ چھوڑ گئے تھے تو سید غوث علی شاہ انہیں حوصلہ دینے والے واحد سندھی رہنما تھے اور انہوں نے ہمیشہ میاں نوازشریف کا بھرپور ساتھ دیا ۔