مسائل اب نئی حکومت کو منتقل ہو گئے :کھوسو

مسائل اب نئی حکومت کو منتقل ہو گئے :کھوسو
مسائل اب نئی حکومت کو منتقل ہو گئے :کھوسو

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران امن وامان صوبوں کی ذمہ داری تھی وفاق نے تعاون کیا ۔پنجاب کے علاوہ تمام صوبوں میں دہشتگردی کا سامنا تھا۔دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران کئی چیلنجز درپیش تھے۔نگران حکومت پر انتخابات کے علاہ بھی کئی اہم ذمہ داریا ں تھیں لیکن انتخابات نگران حکومت کا عزم تھا۔انہوں نے کہااب مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنا نئی حکومت کی ذمہ داری ہے۔اب انتقال اقتدار آئینی طریقے سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات کے انعقاد کے علاوہ کوئی اور راستہ نہ تھا۔

مزید :

اسلام آباد -