میں ’بتی‘ جلانے کی کوشش کرتا رہا:سیٹھی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ اگرچہ وفاقی مسئلہ ہے تاہم انہوں نے بھی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مخلصانہ کوششیں کیں۔ایڈیٹرز کلب کے وفد سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کے لئے بے پناہ مسائل پیدا کئے۔ بچوں کو خسرہ سے محفوظ بنانے اور متاثرہ بچوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کے لئے جو کچھ انسانی بس میں تھا کیا گیا۔ پنجاب کی نگران حکومت انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری نبھانے میں کامیاب ہوئی۔ انتخابی عمل میں میڈیا کا کردار لائق تحسین رہا ہے