توقیر صادق کی حوالگی میں تاخیر پردبئی میں پا کستانی سفیر کی طلبی

توقیر صادق کی حوالگی میں تاخیر پردبئی میں پا کستانی سفیر کی طلبی
توقیر صادق کی حوالگی میں تاخیر پردبئی میں پا کستانی سفیر کی طلبی

  

دبئی (ماینٹر نگ ڈیسک)آئل اینڈگیس ریگو لیٹری اتھارٹی ( اوگر ا) کے سابق چیئر مین توقیر صادق کی حوالگی میں تاخیر پر نیب نے یو اے ای میں پاکستانی سفیرکو طلب کرکے تفتیش کی ہے ۔ جیونیو ز کے مطابق نیب حکام نے پاکستانی سفیر جمیل احمد سے تو قیر صادق کے حوالے سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔ جمیل احمد نے نیب کی ٹیم کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ توقیر صادق کی پشت پر ایک اہم شخصیت ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ 4جون کو توقیر صادق کی وطن واپسی کے حوالے سے آگاہ کر دیں گے۔انہوں نے انکشاف کیاکہ وزارت داخلہ توقیر صادق کی پاکستان حوالگی کے عمل میں تیز ی کی خواہشمند نہیں تھی تاہم انہوں نے وزارت داخلہ کی جانب سے تاخیر کے معاملے کی وضاحت نہیں کی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر نیب ٹیم کے کئی سوالات کے جواب دینے سے قاصر رہے۔

مزید :

قومی -