سیاستدان تعلقات خوشگوار رکھیں، الیکشن پانچ سال سے پہلے بھی ہوسکتے ہیں :شیخ رشید

سیاستدان تعلقات خوشگوار رکھیں، الیکشن پانچ سال سے پہلے بھی ہوسکتے ہیں :شیخ ...
سیاستدان تعلقات خوشگوار رکھیں، الیکشن پانچ سال سے پہلے بھی ہوسکتے ہیں :شیخ رشید

  

اسلام آباد (ماینٹر نگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے اپوزیشن لیڈ ر بننے میں اصول کے سوا کوئی چیز مانع نہیں ہے اور میں اس سلسلے میں عمران خان سے بات کروں گا ۔ ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات سب کو نظر آرہے ہیں اس لئے سیاستدانوں کو اچھے تعلقات رکھنے چاہئے اور معاملات کو نہیں الجھانا چاہئے۔ انتخابات ضروری نہیں پانچ سال بعد ہوں ،پانچ سال سے پہلے بھی ہو سکتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو اس وقت نواز شریف اور عمران خان پر امیدہے اور میرے خیال میں اپوزیشن کواس وقت عوام کے جذبات کی ترجمان ہو نا چاہئے ۔ انہوں نے کہانئی حکومت کیلئے معاشی بحران سب سے بڑا چیلنج ہے کیونکہ اس ملک میں پیدا ہونے والا بچہ 86ہزار کا مقروض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف طالبان سے بات کریں لیکن یہ بیل منڈ ے نہیں چڑ ھ سکتی ۔ طالبان آسانی سے بات نہیں کریں گے یہ محض خوش فہمی ہے ۔ طالبان میں بڑے بڑے منجے ہوئے اور ماسٹر مائنڈ لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا میاں نواز شریف سے بہت اچھا تعلق ہے لیکن سیاست اپنی کروں گا۔شیخ رشید مر جائے گا لیکن سیاست اپنی کرے گا۔

مزید :

قومی -