ایم کیو ایم نے مرضی سے فیصلہ کیا: قائم علی شاہ

ایم کیو ایم نے مرضی سے فیصلہ کیا: قائم علی شاہ
ایم کیو ایم نے مرضی سے فیصلہ کیا: قائم علی شاہ

  

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)نامزد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنی مرضی سے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔دنیانیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ متحدہ نے ہمارے مخالف اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے ۔ایم کیو ایم اپنے امیدوار کو ووٹ جبکہ ہم اپنے امیدوار کو ووٹ دیں گے ۔ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ ہم ابھی بھی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی ۔ایم کیو ایم سے دو روز قبل بھی رابطہ ہوا تھا۔

مزید :

کراچی -