شہباز شریف ’جِن ‘ہیں:تہمینہ دولتانہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو جنوں کی ضرورت ہے، شہباز شریف خود جن ہیں وہ لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرکے دکھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جن ان کی پارٹی میں بھی ہے اور وہ میاں شہباز شریف ہیں۔ انہوں نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کو سیاسی جن قرار دیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے بے قابو جن کو شہباز شریف جلد بوتل میں بند کر دیں گے، بجلی پہلے تھوڑی تھوڑی آئے گی پھر فل آئے گی۔ بچے بڑے سبھی لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہیں، اس جن کو قابو کرنے کے دعوے بھی سامنے آ گئے، اب بیگم تہمینہ دولتانہ کا جن اسے کیسے بوتل میں بند کرتا ہے، یہ تو مسلم لیگ ن کے حکومت سنبھالنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔