سیکیورٹی فورسز پرحملے میں لیویز اہلکار سمیت 3افرادجاں بحق ، ایک حملہ آور بھی ہلاک
اورکزئی ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)نواحی علاقہ سپائی میں سیکیورٹی فورسز پرحملے میں ایک لیویز اہلکار سمیت 3افرادجاں بحق ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقہ سپائی میں چند شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جس سے ایک لیویز اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے ، فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ 5 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔