انٹرویو میں آپ کی باری اور نوکری حاصل کرنے میں گہرا تعلق,جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف

انٹرویو میں آپ کی باری اور نوکری حاصل کرنے میں گہرا تعلق,جدید تحقیق میں ...
انٹرویو میں آپ کی باری اور نوکری حاصل کرنے میں گہرا تعلق,جدید تحقیق میں حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) ملازمت کے حصول کے لئے انٹرویو میں کامیابی بنیادی حیثیت کی حامل ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انٹرویو میں کامیابی کے لئے یہ بات بنیادی ترین اہمیت کی حامل ہے کہ انٹرویو کے لئے آپ کا نمبر کونسا ہے۔

مزیدپڑھیں:وہ باتیں جس پر چھٹیوں کے دوران ہر شادی شدہ جوڑا آپس میں لڑتاہے
امریکہ کی اولڈ ڈومینیئن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 600 انٹرویوز کے مشاہدے کے بعد یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ جس امیدوار کو چوتھے نمبر پر انٹرویو کے لئے بلایا جاتا ہے اس کی کامیابی کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد ہر اگلے امیدوار کے ساتھ کامیابی کا امکان کم ہوتا جاتا ہے ۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انٹرویوز کے آغاز میں ہر امیدوار کے تجزیے پر عام طور پر تقریباً 5 منٹ صرف کئے جاتے ہیں لیکن جب تک چوتھا امیدوار انٹرویو کے لئے جاتا ہے تو اس وقت میں اضافہ ہوچکا ہوتا ہے اور انٹرویو کرنے والے اسے اوسطاً تقریباً 8 منٹ دیتے ہیں۔ وقت میں اضافے کی وجہ سے امیدوار بہتر کارکردگی پیش کرسکتا ہے جبکہ انٹرویو لینے والے بھی اس کی بات پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ چوتھے امیدوار کے بعد انٹرویو لینے والوں کے دماغ پر دباﺅ میں اضافہ شروع ہوجاتا ہے کیونکہ نئے امیدواروں کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ ان کے ذہن میں پہلے امیدواروں کا تجزیہ بھی گھوم رہا ہوتا ہے اور وہ امیدواروں کو زیادہ وقت نہیں دے پاتے۔ امیدواروں کی تعداد بڑھتی جاتی ہے اور انہیں ملنے والا وقت اور توجہ کم ہوتی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی کارکردگی بہتر طور پر پیش نہیں کرپاتے اور ان کے انتخاب کا امکان بھی کم ہوتا جاتا ہے۔
تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انٹرویو کے دوران جن باتوں کو بہت اہمیت دی جاتی ہے ان میں امیدوار کی وقت کے استعمال اور پابندی کی صلاحیت، انٹرویو کی تیاری، آنکھ ملا کر بات کرنا، لباس اورحلیہ اور گفتگو کا انداز شامل ہے۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ انٹرویو لینے والوں میں سے 71 فیصد نے بتایا کہ اگر انہیں امیدوار کے جسم پر ٹیٹونظر آجائے تو وہ فوری طور پر اس سے بیزار ہوجاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -