بدقسمت چور تمام چیزیں لے گیا لیکن ۔۔۔
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی شہر سیاٹل میں ایک جلد باز چور نے ایک جوڑے کی کار کا شیشہ توڑ کر ڈیش بورڈ پر پڑا چشمہ اڑالیا لیکن کروڑوں کی مالیت کی چیز وہیں چھوڑ گیا۔
مزیدپڑھیں:کیاآپ دنیا کے محفوظ ترین شہر کا نام جانتے ہیں؟جانئے
خوش قسمت جوڑے نے واشنگٹن لاٹری سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاٹری کا ٹکٹ ڈیش بورڈ پر رکھا تھا اور اس کے اوپر چشمہ پڑا تھا۔ بدبخت چور نے محض چشمہ چوری کرنے کے لئے کار کا شیشہ توڑ دیااور چشمہ اٹھا کر چلتا بنا جبکہ ٹکٹ وہیں پڑا رہا۔ اس جوڑے کی خوشی کی انتہا نہ رہی جب انہیں پتا چلا کہ اس ٹکٹ پر ان کا ایک ملین ڈالر (تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے) کا انعام نکل چکا تھا۔
انعام جیتنے والے جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کار کا شیشہ ٹوٹنے اور چشمہ چوری ہونے کا غم بھول چکے ہیں اور اب فرانس اور آئس لینڈ کی سیر کے لئے جانے کا پروگرام بنارہے ہیں اور واپس آکر اپنے لئے نیا گھر بھی خریدیں گے۔