لمبے ٹیکسٹ میسج لکھنے کے بجائےاس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا قیمتی وقت بچائیں

لمبے ٹیکسٹ میسج لکھنے کے بجائےاس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا قیمتی وقت ...
لمبے ٹیکسٹ میسج لکھنے کے بجائےاس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا قیمتی وقت بچائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر اوقات ہمیں دوستوں کی طرف سے ایسے ٹیکسٹ میسج موصول ہوتے ہیں جن کا کوئی جواب ہم سے نہیں بن پاتا، ہم سوچتے رہ جاتے ہیں کہ ان کے میسج کا کیا جواب دیں۔

مزیدپڑھیں:جنوبی کوریا میں نو عمروں کے موبائل کے ساتھ وہ کام کر دکھایاجس کی دنیا کے تمام والدین کو خواہش تھی

ایسے میں اگر کوئی اجنبی آپ سے کہے کہ جناب میں آپ کی طرف سے آپ کے اس دوست کے میسج کا جواب دیتا ہوں، تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟جی ہاں! اب ٹیکسٹی (Textie) نامی ایک ویب سائٹ نے اس ایسے میسجز کا سامنا کرنے والوں کی مشکل آسان کر دی ہے۔ بس آپ کو اتنا کرنا ہے کہ جس میسج کا جواب آپ کی سمجھ میں نہ آ رہا ہو اسے اس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔ ویب سائٹ اپنے صارفین سے آپ کے میسج کا جواب طلب کرے گی۔ صارفین کی طرف سے دیئے گئے جوابات میں سے دیگر ویب سائٹ اراکین ووٹ کے ذریعے سب سے زیادہ موزوں جواب منتخب کریں گے اور وہ آپ کو بھیج دیاجائے گا۔ اس طرح آپ وہ جواب اپنے دوست کو بھیج کر اس مشکل سے نجات پا سکتے ہیں۔ویب سائٹ کے خالق کیم سنکلیئر نے برطانوی جریدے ڈیلی ڈاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ویب سائٹ کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو بعض میسجز کا جواب دینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔لیکن ویب سائٹ سے جواب طلب کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص فوری جواب چاہتا ہے تو اسے ویب سائٹ کو 0.99ڈالر ادا کرنے ہوں گے، اس طرح ویب سائٹ اس کے سوال کو فہرست میں سب سے اوپر رکھے گی اور اس کا جواب سب سے پہلے موصول ہو جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -