ریو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے مضبوط اسکواڈ تشکیل دینگے، اصلاح الدین

ریو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے مضبوط اسکواڈ تشکیل دینگے، اصلاح الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن) چیف ہاکی سلیکٹر اصلاح الدین نے کہا ہے کہ ریو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے مضبوط اسکواڈ تشکیل دیں گے، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے ٹورز میں سلیکشن کمیٹی کے ارکان متواتر ہیڈ کوچ شہناز شیخ سے رابطے میں رہے، ان سیریز کا مقصد بھی بیلجیئم میں آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل کے لیے بہترین کمبی نیشن کی تشکیل تھی، امید ہے کہ انٹرنیشنل ٹیموں کے ساتھ کھیل کر پلیئرز کو کافی تجربہ اور اعتماد حاصل ہوا ہوگا ۔
جس کا فائدہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں ملے گا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مقابلوں میں کم شرکت سے قومی کھیل اور پلیئرز کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے