پیرس ( نیٹ نیوز ) امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز کو فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر منتظمین نے 3000 ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کا سامنا کرنے کے بجائے مختصر بیان جاری کیا تھا جس میں ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے حوالے سے خیالات ظاہر کئے گئے تھے شکست کے بعد وہ کافی دیر تک پریشانی کا شکار رہی تھی اور ان کے چہرے پر پریشانی کے آثار بھی نظر آرہے تھے اور اس وجہ سے انہوں نے پریس کانفرنس نہیں کی۔