ایکشن اور ایڈونچر سے سجی فلم ٹومارو لینڈ نے شائقین کے دل جیت لئے

ایکشن اور ایڈونچر سے سجی فلم ٹومارو لینڈ نے شائقین کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ایکشن اور ایڈونچر سے سجی فلم ٹومارو لینڈ نے 22 مئی کو سینما گھروں میں لینڈ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے چھا گئی۔ حال اور مستقبل کی حیرت انگیز دنیا کے واقعات پر بنی فلم صرف پانچ روز میں 33 ملین ڈالر کما کر ہالی ووڈ باکس آفس پر سب سے اوپر ہے۔ ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آتے ہیں۔ پچھلے ہفتے باکس آفس پر راج کرنے والے پچ پرفکیٹ ٹو تیس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ فلم میں کوئی ایکشن تھا نہ ایڈونچر لیکن کامیڈی اور موسیقی سے سجی فلم کو شائقین نے بیحد پسند کیا۔

مزید :

کلچر -