ویوک اوبرائے’’ روبوٹک سینٹر‘‘ کیلئے فنڈنگ کریں گے

ویوک اوبرائے’’ روبوٹک سینٹر‘‘ کیلئے فنڈنگ کریں گے
ویوک اوبرائے’’ روبوٹک سینٹر‘‘ کیلئے فنڈنگ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ویوک اوبرائے’’ روبوٹک سینٹر‘‘ کیلئے فنڈز فراہم کرینگے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ویوک اوبرائے ’’ ناگپور‘‘ میں قائم ’’ روبوٹک سینٹر ‘‘ کیلئے فنڈنگ کرینگے۔ انہوں نے جرمنی میں مہارشترا کے وزیر اعلیٰ دیویندرا فیڈفاویس کی ٹیکنالوجی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی جس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے ویوک کاکہنا ہے کہ اس سینٹر کا مقصد بھارتی طالبعلموں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کروانا ہے تاکہ وہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں آنیوالے انقلاب سے باخبر رہ سکیں اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔

مزید :

کلچر -