عراق کے شہر فلوجہ میں ریت کے طوفان سے نظام زندگی درہم برہم
فلوجہ(آئی این پی) عراق کے شہر فلوجہ میں ریت کے طوفان نے زندگی کا نظام درہم برہم کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شمال مشرقی علاقوں میں اچانک مٹی کے طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔ گرد آلود ہواوں نے فلوجہ شہر کی سڑکوں اور گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریت کے طوفان نے دن میں اندھیرا کردیا، جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے سے گلیاں سنسان ہو گئیں، جبکہ حد نگاہ کم ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔