روس شامی میں متحارب سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات میں تعاون کرے،شامی سفیر

روس شامی میں متحارب سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات میں تعاون کرے،شامی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (اے پی پی) شام کے سفیر ریاض حداد نے کہا ہے کہ روس شامی میں متحارب سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات میں تعاون کرے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں متعین شامی سفیر ریاض حداد نے کہا کہ دمشق انتظامیہ اس بات کے حق میں ہے کہ ماسکو میں شامی سیاسی قوتوں کے درمیان مشاورت فوری طور پر منعقد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حکام کو اس بات کی توقع نہیں کہ قزاخستان کے دارالحکومت میں ہونے والی شامی حزب اختلاف کی مشاورت سے بحران کو حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس موقع پر شام کے محاز برائے اصلاح و آزادی کے ایک رہنما قدوی جمیل نے کہا ہے کہ ماسکو میں نئی مشاورت صرف جنیوا میں مسئلہ شام کے بارے میں نئی بین الاقوامی کانفرنس کے بعد ہی منعقد کی جا سکتی ہے ۔
واضح رہے کہ شام کے حزب اختلاف کے نمائندوں کی ملاقات گزشتہ ماہ میں ہوچکی ہے جس میں دس نکات پر مشتمل دستاویز منظور کی گئی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -