فلسطینی سماجی حلقوں میں اسرائیل کو فیفا سے بے دخل کرنے کیلئے آن لائن دستخط کے حصول کی مہم جاری

فلسطینی سماجی حلقوں میں اسرائیل کو فیفا سے بے دخل کرنے کیلئے آن لائن دستخط کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رام اللہ (این این آئی)فلسطینی سماجی حلقوں نے عالمی فٹبال فیڈریشن فیفا میں اسرائیل کی رکنیت کی معطلی سے متعلق دی گئی درخواست کو قبول کرنے کیلئے نئی مہم شروع کی ہے جس کے تحت اسرائیل کی رکنیت ختم کرانے کیلئے آن لائن دستخط حاصل کئے جا رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ مہم فلسطین کی ایک ویب سائٹ پر جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں شہری حصہ لے رہے ہیں خیال رہے کہ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہے جب فیفا کی ایگزیکٹو کونسل فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے دی گئی درخواست پر اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کیلئے رائے شماری پرغور کررہی ہے۔تنظیم آفاز کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے حوالے سے نسل پرستی کا مظاہرہ کررہا ہے اور فلسطین میں کھیل جیسے صحتمند مشاغل بھی صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔
ایسے میں عالمی برادری کی ذمہ داری کے کہ وہ صہیونی ریاست کو یا تو عالمی قوانین کا پابند بنائے یا اس کی فیفا سے رکنیت ختم کی جائے۔

مزید :

عالمی منظر -