صنعتوں کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی سے صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا: عرفان اقبال شیخ

صنعتوں کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی سے صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا: عرفان اقبال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایو سی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا انڈسٹریز کو مسلسل بجلی کی فراہمی مستقل بنیادوں پر کی جائے حکومت کے اس فیصلہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور حکومت کا پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور روڈ انڈسٹر یل ایسو سی ایشن (فرایا) کی طرف سے پیاف کے عہدیداران کو دےئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔استقبالیہ میں سابق صدر لاہور چیمبر اورپیاف کے بانی رکن میاں شفقت علی ، محمد علی میاں اور سابق چئیرمین پیاف شیخ محمد ارشد ،خالد پرویز، میاں نعمان کبیر، محمود غزنوی ، عدنان خالد بٹ، چوہدری شوکت اسلم، ظہیر بھٹہ، بیرسٹر مسعود، مرغوب شاکر اظہار، شاہد بیگ، عمران بٹ، ارشد بیگ، شہباز اسلم ،میاں آفتاب سمیت صنعتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور جو لوگ ٹیکس چوری کرتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل سیکٹرپرگیس ڈویلپمنٹ سرچارج لگانے سے انڈسٹری بحران کا شکار ہو جائے گی ۔ چئیر مین پیاف نے کہا کہ جی۔آئی۔ ڈی۔ سی کے لگنے سے پیداواری لاگت میں 31 فیصدتک اضافہ ہو جائیگااور پاکستان انٹر نیشنل مارکیٹ میں مقابلے کی دوڑسے باہر ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ انڈیا ، بنگلہ دیش اور سری لنکاکے مقابلہ میں پاکستان کا جی۔آئی۔ ڈی۔ سی ریٹ پہلے ہی بہت زیادہ ہے لہذا ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کو لاگو نہ کیا جائے ا نہوں نے مزید کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگیاں نہ ہونے سے برآمد کنندگان سخت مشکلات کا شکار ہیں ان کی فوری ادائیگی کی جائے تا کہ انڈسٹری جمود کا شکار نہ ہو اور انڈسٹری کا پہیہ بلا تعطل چلتا رہے۔اس مو قع پر میاں شفقت کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ آنیوالے بجٹ میں ٹیکس دینے والے تاجروں اور صنعت کاروں کو خصوصی مراعات دے۔

مزید :

کامرس -