کراچی میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے 2کارکن ہلاک
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو کارکن ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر ،میانوالی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہونے والے کالعدم تنظیم کے کارکن سے ہینڈگرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔