اسلام آباد(آئی این پی)آئندہ مالی سال کے بجٹ کیاعدادوشمارمنظرعام پرآناشروع ہوگئے ہیں، حکومت نے آئندہ مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کی بجٹ حکمت عملی کی منظوری دے دی ہے۔نئی حکمت عملی کے تحت آئندہ مالی سال کا جی ڈی پی یعنی پاکستان کی ترقی کا ہدف پانچ اعشاریہ 5 فیصد جبکہ بجٹ خسارہ تین اعشاریہ چار فیصد مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ ٹیکس وصولیوں کے ہدف بھی پچھلے سال کی نسبت اضافہ کیا گیا تھا آئندہ سال حکومت ٹیکس ریونیو کی مد میں 31 سو ارب روپے وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ترقیاتی منصوبوں کے لئے گزشتہ سال 525 ارب روپے مختص کئے گئے جسے بڑھا کر 580 ارب روپے کیا جارہا ہے، جبکہ حکومت کا صرف ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ بڑھانے کاارادہ نہیں بلکہ دفاع کیلئے اسی ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے ، آئندہ مال سال دفاعی بجٹ 770 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے ، جوگزشتہ سال 690 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔صحت کے بجٹ میں بھی اس بارحکومت نیاضافہ کرنیکی ٹھان رکھی ہے، گزشتہ سال حکومت نے صحت کیلئے دس ارب روپے مختص کئے لیکن آئندہ سال اس کا ہدف بارہ ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے جبکہ تعلیم کوفروغ دینے کی دعویدارن لیگ حکومت اس بار تعلیم کے بجٹ کوچونسٹھ ارب روپے سے بڑھا کر ستر ارب روپے تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔