انرجی نمائش و کانفرنس آج لاہورمیں شروع ہوگی
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں تین روزہ انر جی،گیس،پاور ،آ ئل ،اور سولرپرچو تھی بین الا قوامی نما ئش(ایگو) اور انٹر نیشنل کانفرنس آج سے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہوگی جس میں پاکستان سمیت چودہ ممالک کے100 سے زیادہ نمائش کارشرکت کر رہے ہیں اس اہم ایو نٹ میں انرجی،پاور اور سولر کے شعبوں کی جدید ترین مصنو عات اور ٹیکنالو جیزکی نما ئش کی جا ئے گی نما ئش میں شرکت کر نے والے ملکوں میں چین،امریکہ،بھارت اور مشرقی یورپی ملکوں کی کمپنیاں شامل ہیں نمائش میں شرکت کے لئے مختلف ملکوں کے مندوبین لاہور پہنچ گئے ہیں ۔