مسلم لیگ(ن) ملک کو معاشی قوت بنا کر دم لے گی،رانا ارشد

مسلم لیگ(ن) ملک کو معاشی قوت بنا کر دم لے گی،رانا ارشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن رانا محمدارشد نے کہا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر تجدید عہد کا دن ہے میاں نواز شریف نے ایٹمی طاقت بناکر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا معاشی قوت بھی بنائیں گے شریف برادران کی سیاست غریب کی خوشحالی اور استحکام پاکستان کے گرد گھومتی ہے۔ عوامی اعتماد حاصل ہے (ن) لیگ پاکستان کو معاشی قوت بناکر ہی دم لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران کی انتھک محنت سے آج پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ ملک سے اندھیروں کے خاتمے کیلئے حکومت نے ہنگامی اقدامات کر رکھے ہیں جس کی بدولت بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے شریف برادران روشن اور خوشحال پاکستان کے عزم کو لئے آگے بڑھ رہے ہیں سیاست کو خدمت کے دھارے میں تبدیل کر دیاگیا ہے اب عوام منفی سیاست کرنے والوں کو نہیں بلکہ مثبت سیاست کرکے غریبوں کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لانیوالوں کے ساتھ ہیں۔ عوام کو شریف برادران پر مکمل اعتماد ہے۔