یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی اور بقاء کا ضامن ہے،قاری زوار بہادر

یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی اور بقاء کا ضامن ہے،قاری زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاری محمد ز وار بہادر نے کہا ہے کہ 28 مئی کا یوم تکبیر کا دن پاکستان کی سالمیت اور بقا ء کا ضامن ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اکرم ﷺ کے طفیل ایک غریب ملک وقوم کو ایٹمی قوت سے نوازا یہ ہم پر بڑا احسان عظیم ہے اس عظیم کارنامے پر پوری قوم پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے رفقاء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جس کی وجہ سے ہم پر دشمن کی بالادستی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوئی اور ہمارا سر بلند ہوا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو دفاع وطن کے لئے سینہ سپر ہونا چاہیے آج قوم کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ ہر قسم کے جہاد کے لئے تیار ہیں
اس وقت ملک قوم کوجو مسائل درپیش ہیں ان کے خلا ف مشترکہ جدوجہد اور جہاد کی جتنی ضرورت آج ہے شاہد پہلے کبھی نہ تھی۔اس وقت قوم کو متحد ہو کر پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں ، اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں،بھتہ خوروں،لسانی وفسادی جماعتوں ،بھوک و افلاس ، صوبائیت و لسانیت ،قتل و غارت ،لوٹ کھسوٹ،مہنگائی اوربیروز گاری کے خلاف جہاد کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام جامع المرکز الاسلامی لاہور کینٹ میں ’’یوم تکبیر ‘‘ کے سلسلہ میں ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا نصیر احمد نورانی، رشید احمد رضوی،پروفیسر عابد رفیق،مولانا سعید احمد نعیم ، مولانا محمد اعظم،مولانا شبیر حسین فریدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔