جنرل ہسپتال فرانز ک ڈیپارٹمنٹ کی بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کا عمل مکمل
لاہور (جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت قائم ہونے والے فرانزک ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے کیلئے مختلف کیٹگریز کی 44آسامیوں پر بھرتی کے لیے انٹرویو کا عمل مکمل کرلیا گیا گذشتہ روز چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی جی ایم آئی جنرل (ر) ضیاء الدین خواجہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مذکورہ سیٹوں پر منتخب ہونے والے امیدواروں کو تقررنامے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق خواتین، اقلیتی، معذور اور ملازمین کے بچوں کے لیے مختص کوٹہ کو مدنظر رکھا گیا ہے یہ بھرتیاں تین سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔