ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،اشرف بھٹی

ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا اوراس پاداش میں انہیں ایک سازش کے تحت شہید کردیا گیا ۔'' کام تمہارانام ہمارا ''شریف برادران کاسیاسی ٹریڈمارک ہے ۔شریف برادران نے ہردورمیں دوسروں کے کارہائے نمایاں کاکریڈٹ لیا    ،یہ صرف دوسروں کامینڈیٹ نہیں بلکہ کریڈٹ بھی چوری کرتے ہیں ۔ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوکے ویژن نے مقتدرقوتوں کی صفوں میں کھلبلی مچادی تھی ،آج اگروہ زندہ ہوتے پاکستان دنیا کی دوسری سپرپاورہوتا ۔اپنے باپ کے ویژن کی پاسداری کرنے پران کی باصلاحیت بیٹی بینظیر بھٹوکوبھی شہیدکردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں میں اخلاقی جرأت ہوتی تووہ یوم تکبیر کی تقریبات میں ذوالفقارعلی بھٹو شہید کوباضابطہ خراج تحسین پیش کرتے اورنوجوان نسل کوقائدعوام کی گرانقدرقومی خدمات سے روشناس کرایاجاتا ۔