ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے موروثی سیاست سے چھٹکارہ دلایا جائے،میاں مقصود
لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا واحد حل ملک کو موروثی سیاست سے چھٹکارا دلانا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز منصورہ میں زون 160کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جماعت اسلامی لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد عمیر خان ، نائب امیر ذکر اللہ مجاہد ، سیکرٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدلعزیز عابد ، زون 160کے امیر چوہد ری عبدالقیوم گجر ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن انس واحدی اور دیگر نے شرکت کی ۔ انھوں نے کہا کہ خاندانی اورموروثی سیاست نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے ملک میں حقیقی تبدیلی، اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان ،کے لیے فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا گزیرہے موجودہ ناکام نام نہاد جمہوریت نے لوگوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا ہے ملکی و قومی وسائل پر چند خاندانوں نے قبضہ کررکھا ہے ملک میں اس وقت حقیقی جمہوریت نہیں بلکہ خاندانی آمریت قائم ہے قومی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم جاری ہے حصول پاکستا ن کے مقاصد کو پس پست ڈال دیا گیا ہے عام آدمی شدید مشکلات اور مسائل میں گھرا ہوا ہے جس کا کو ئی پرسان حال نہیں لوگوں کو دو وقت کی روٹی کے لیے سخت محنت اور دشواری کا سامناہے ۔ لا قانونیت ،بے روز گاری ، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے غربت سے تنگ لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہیں ۔