باغبانپورہ، فیکٹری میں دوران ڈیوٹی 50 سالہ گارڈ کی پُراسرار موت
لاہو ر(کرائم سیل)باغبانپورہ کے علاقہ میں 50سالہ فیکٹری گارڈ پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ،پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مرہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متوفی نے خودکشی کی ہے ۔نمائندہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی حبیب اللہ کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بتایا کہ باغبانپورہ کے علاقہ نشتر بلاک میں ڈبل روٹی کے گودام میں حبیب اللہ سیکیورٹی گارڈ کے طور پر رات کی ڈیوٹی کرتاتھا ۔گزشتہ روز صبح پانچ بجے گودام کا ملازم اسلم آگیااور گودام کے دروازے پر دستک دی،دروازہ نہ کھلنے پر اسلم کو دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونا پڑا تو اس نے دیکھا کہ حبیب مردہ حالت میں زمین پر پڑا تھا ۔اسلم نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے متوفی کی لاش کومردہ خانہ میں جمع کراکے تفتیش شروع کر دی ۔ متوفی چھ بچوں کا باپ تھا ۔